ہالی ووڈ فلم ” گلاس” 18 جنوری 2019 کو ریلیز کی جائے گی

ہالی ووڈ فلم

  نیویارک: ہالی ووڈ فلم کے ڈائریکٹر ایم نائٹ سیامالن ( M. Night Shyamalan)  18 برس کے بعد سب سے بڑے شاکنگ ٹوئسٹ کے ساتھ واپس آرہے ہیں اور ان کی نئی فلم ’’گلاس‘‘ 18 جنوری 2019 کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم درحقیقت ڈائریکٹر کی 2 فلموں اسپلٹ اور ان بریک ایبل کا سیکوئل ہے۔جی ہاں ایک فلم میں 2 فلموں کی کہانیوں کو اکھٹا کرنے کا تجربہ کیا جارہا ہے۔

فلم اسپلٹ جنوری 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ولن کو ایسا کردار دکھایا گیا تھا جس کے اندر 24 شخصیات چھپی ہوتی ہیں۔

loading...

اسی طرح 2000 میں ریلیز ہونے والی ان بریک ایبل ایک مختلف انداز کی سپر ہیرو فلم تھی جس میں مرکزی کردار ایسا سیکیورٹی گاڑ ہوتا ہے جس کے اندر ایک تباہ کن حادثے کے بعد ماورائی طاقتیں پیدا ہوجاتی ہیں۔

جبکہ ولن ایسا کردار ہوتا ہے جس کی ہڈیاں اتنی کمزور ہوتی ہیں جیسے گلاس یا شیشہ، مگر وہ ہیرو کو تگنی کا ناچ نچا دیتا ہے۔اس فلم کے ٹریلر میں اسپلٹ اور ان بریک ایبل کے تینوں کردار ایک مینٹل ہاسپٹل میں دکھائے گئے ہیں جہاں ایک خاتون ان تینوں کا علاج کررہی ہے۔

فلم کے ٹائٹل کو دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ اس بار فلم میں ایلجاہ پرائس عرف گلاس (سیموئیل ایل جیکسن) کا کردار ڈیوڈ ڈیون (بروس ولز) اور دی ہورڈے (جیمز میکووی) سے زیادہ اہم ہوگا۔ یہ فلم 18 جنوری 2019 کو ریلیز کی جائے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں