آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مئی 05 منگل
برج حمل
 مئی08   منگل۔ترقی اور ہم آہنگی دونوں میں ہی اضافہ ہوگا۔ اگر آپ اپنے ساتھی کے نکتہ نظر کو بھی اچھی طرح سمجھ لیں تو اس کی شرح میں زیادہ اضافہ ہوگا۔ کسی قلبی معاملا میں اچانک تنائو آسکتا ہے۔

برج ثور
 مئی08    منگل۔کاروباری مصروفیات کو دوپہر تک مکمل کر لیں تاکہ آج کی شام جو سماجی مصروفیت ہے اس کے لئے بہت سی تحریکیں اور سوچیں دماغ میں آئیں گی تاہم کسی قریبی فرد کو اضافی توجہ کی ضرورت ہوگی۔
برج جوزا
 مئی08    منگل۔آج آپ کی سوچ اور توقعات کے برعکس اشیاء کا حصول آپ کے حق میں ہوگا اور زیادہ تیز رفتاری سے کامیابی ہوگی۔ آپ صرف اس سمت میں عمل کریں جہاں کام ہو سکتا ہے۔

برج سرطان
 مئی08   منگل۔مالی امور سے متعلقہ اُلجھائو میں اضافہ سے عارضی پریشانی ہو سکتی ہے۔غیر متوقع طور پر کسی پیچیدگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کسی ایسے دوست سے مشورہ ضرور کریں جو درست سمت میں راہنمائی کرے۔

برج اسد
 مئی08  منگل۔آج کسی حادثہ کا اندیشہ ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ سسرالی رشتہ داروں اور عزیزوں سے رابطہ اور دعوتوں کا اہتمام ہوگا کچھ افراد رومانس کو زیادہ اہمیت دیں گے۔آج کا دِن سحری طور پر کامیاب دن ہوگا۔
برج سنبلہ
 مئی08 منگل۔آج کا دن مالی معاملات میں شدید مصروفیات کے تحت گزرسکتا ہے۔ شگفتگی کا احساس اور ذمہ داری کا جذبہ ‘ کاربارو میں دلجسپی یا امور تعلقات میں دلچسپی میں فروغ حاصل ہوگا۔
برج میزان
 مئی08  منگل۔آج جذباتی اور رومانوی لہریں جذبات میں ابھریں گی جو بڑے دلچسپ انداز میں آپ کی محبت کے دائرے کو مضبوط کر دیں گی۔ دوران سفرقدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

برج عقرب
 مئی08  منگل۔آج قرض نہ دیں واپس ملنا مشکل ہوگا۔ شراکتی امور علمی و فنی امور کی انجام دہی سے فاہدہ کا حصول ہوگا۔ وراثت کے ذریعے مالی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
برج قوس
 مئی08  منگل۔اکثر آپ کے جذباتی نوعیت کے معاملات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آج کے دن کام کرتے ہوئے مستقبل میں ترقی کے حصول کیلئے خصوصی تدبیر سمجھ آئے گی ۔

برج جدی
 مئی08    منگل۔گھرکے حالات عجیب و غریب رخ اختیار کریں گے‘  محتاط رویہ اختیار کریں۔ شادی کے خواہش مند افراد عمر میں کم شریک زندگی کو پا سکیں گے جو پختہ کردار اور قائدانہ صلاحیت کا مالک ہوگا۔
برج دلو
 مئی08  منگل۔شریک حیات کے ساتھ سفر پر جانا یا ضیافت میں جانا خوشگوار ہوگا۔ آج کوئی مالی معاملہ طے  پا رہا ہو تو سوچ قدامت پسند رکھیں۔ دوست احباب اگر مگر میں اُلجھانے کی کوشش کریں گے۔

برج حوت
 مئی08  منگل۔آمدن اور سرمایہ کاری کے لئے بہتر راستہ اختیار کریں کچھ افراد اپنے تخیل کو پا لیں گے اور اپنے خوابی شریک کار کو حاصل کر لیں گے اور اس کے دام الفت میں آجائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی؛ مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی تعداد 17 ہوگئی ٗ سو سے زائد زخمی

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں