پالک کوفتہ بنانے کا آسان طریقہ

پالک کوفتہ بنانے کی ترکیب

بنانے کے لیے اشیاء ضرورت

پالک 175گرام

2 بیسن ایک کپ

3 کاجو 2کپ

4 دھنیا 1/2چائے کا چمچ

5 زیرہ(پسا ہوا)1/2چائے کا چمچ

6 تیل (تلنے کیلئے) حسب ضرورت

7 خشخاش ایک کھانے کا چمچ

8 لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ

9 نمک حسب ذائقہ

10 کریم 1کھانے کا چمچ

11 ہرا دھنیا 1کھانے کا چمچ

12 لہسن،ادک کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ

13 پیاز ایک عدد

14 ٹماٹر ایک کپ

پالک کوفتہ

تیار کرنے کی ترکیب

  1. سب سے پہلے کوفتے بنالیں۔ پالک کے پتے اچھی طرح دھو کر ابالیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ کر میش (Mash) کرلیں
  2. کو باریک پیس کر اس کی پیسٹ بنالیں اور کاجو پیسٹ میں اچھی طرح مکس کر لیں
  3. اس کے بعد تیل کے علاوہ تمام مصالے اور دیگر اجزاء پالک کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں
  4. اب پالک کے آمیزے کے آٹھ حصے کریں اور ان کے کوفتے بنا لیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے تمام کو فتوں کو ڈیپ فرائی کر لیں۔
  5. پالک کوفتہ ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں زیرہ کڑ کڑائیں اور پھر پیاز شامل کر کے گولڈن براوٴن کر لیں۔ اب اس میں کا جو پیسٹ، ہلدی، لال مرچ اور نمک ڈال کر تین منٹ تک فرائی کریں
  6. اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ جب ٹماٹر مصالے میں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  7. کھانا سرو کرنے سے پہلے تمام کوفتے گریوی میں شامل کر کے پانچ منٹ تک ضرور پکائیں۔
مزید پڑھیں۔  مغز قورمہ بنانے کی ترکیب

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں