نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

nepra-aajkalpk

اسلام آباد ; نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی کو گزشتہ تین سال کے دوران سسٹم پر بھاری سرمایہ کاری کی اجازت دی، ان سالوں میں 96 ارب 63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اب بھی اوور لوڈنگ کاشکار ہیں، آئیسکو، لیسکوا ور پیپکو کے صارفین اوولوڈنگ کی زد میں آرہے ہیں ٗپہلے بھی اس صورتحال پر نوٹس لے چکے ہیں۔نیپرا اعلامیے میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کیے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  محمد عامر کی انجری تشویشناک نوعیت کی نہیں ،جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے‘اظہر محمود

اپنا تبصرہ بھیجیں