آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
علی زنجانی
اگست08   بد ھ۔ 
برج حمل
 عزیز و اقارب کی طرف سے اچھی خبر مل سکے گی۔ گھریلو ماحول مسائل سے پاک ہو سکے گا۔
کاروبار بہتر طور پر چل سکے گا۔ غصے اور جذبات سے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
برج ثور
  مالی لحاظ سے آج کا دن  بہتر گزرے گا۔ کاروباری امور میں خوشگوار تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ گھر کی سجاوٹ کیلئے قیمتی اشیاء خرید سکیں گے۔ سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر ممکن ہے۔
 
برج جوزا
  کیرئیر میں بہتری آئے گی۔ دوران سفر سامان اور مال کی حفاظت کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔گھر کی سجاوٹ کی طرف توجہ رہے گی۔ قانونی معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ 
 
برج سرطان
  طالب علموں کو بہتر مستقبل کے متعلق ابھی سے ہی پلاننگ کرنی چاہئے تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔ ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں اور اپنے غصے پر قابو رکھئے۔
 
برج اسد
  کاروبار میں بہتری کیساتھ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔ نامکمل کام مکمل کر سکیں گے جس کے باعث ذہن پر سے بوجھ کم ہو سکے گا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔
 
برج سنبلہ
  آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ گھریلومعاملات مسائل کا شکار رہیں گے لیکن غصے اور جذبات سے یہ مسائل حل نہ ہونگے بلکہ مزید بگڑیں گے ۔ لہٰذا تحمل مزاجی سے کام لیں۔
 
برج میزان
  گھریلومعاملات مسائل کا شکار رہیں گے لیکن غصے اور جذبات سے یہ مسائل حل نہ ہونگے بلکہ مزید بگڑیں گے ۔ لہٰذا تحمل مزاجی سے کام لیں۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
 
برج عقرب
  مالی پوزیشن میں استحکام آئے گا۔ اہل خانہ کے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔ گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ شراکتی امور میں حصہ لینے کا اچھا موقع ملے گا۔ حالات سازگار رہیں گے۔
 
برج قوس
  کاروباری معاملات میں مصروفیت رہے گی۔ روپے پیسے کا لین دین کر سکیں گے۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ اچھے لوگوں کا تعاون مفید ثابت ہوگا۔
برج جدی
  مستقبل کے ٹھوس مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ اخراجات اور آمدن میں تعاون برقرار رکھیں۔ مختلف امور کی ادائیگی میں مصروف رہینگے۔ تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
 
برج دلو
  صحت میں قدرے بہتری آئے گی۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ قوت ارادی بڑھے گی۔ 
 
برج حوت
  التوا ء میں پڑے کام نئے سرے سے کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔نجی معاملات کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ 
———————————————————————————
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے پاسپورٹ بلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں