پی آئی اے طیارے میں نومولود بچے کی ماں چیختی رہی، دیڈیو دیکھیں

پی آئی اے

(پی آئی اے) کے طیارے میں (اے سی) نہ چلنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور اس دوران گھٹن سے نومولود کی حالت غیر ہوگئی

 

پی آئی اے: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے میں (اےسی) نہ چلنے پر مسافر احتجاج کر رہے ہیں اور کیبن میں شدید گھٹن کے باعث جہاز میں موجود ایک نومولود کی حالت خراب ہوگئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ویڈیوسے متعلق جب ترجمان (پی آئی اے) مشہور تاجور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں اور ویڈیو میں موجود عملے کی شناخت کی جا رہی ہے ۔

اس موقع پر نومولود کی والدہ طیارے کے عملے سے احتجاج کر تے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ اگر اے سی نہیں چل رہا تو دروازہ ہی کھول دیں ۔

ترجمان( پی آئی اے) نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایسا کوئی واقعہ (پی آئی اے) انتظامیہ کو رپورٹ نہیں کیا گیا،تاہم پھر بھی اس معاملے کی تحقیقات کرائی جا رہی ہے ۔

 

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں