پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا، اسد عمر

آئی ایم ایف پروگرام
loading...

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمرنے کہاہے کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا

جبکہ ملکی معشیت کولاحق مسائل کے حل کیلئے ڈالربانڈز کے اجرا سیمت دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ایک خصوصی انٹرویو میں متوقع وزیرخزانہ اسد عمر نے ملکی معشیت کولاحق مسائل کے حوالے سے کہا کہ آئندہ حکومت کی معاشی حکمت عملی میں تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا جبکہ ڈالر بانڈز کا اجرا اور آئی ایم ایف سے قرض سمیت تمام آپشنز زیرغور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ملک کو شدید قسم کے معاشی بحران کاسامنا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔اسدعمرنے کہاکہ پاکستانی معیشت کے بار ے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی منظوری پارلیمنٹ سے ضروری ہے۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں