چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سند ھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان
loading...

کراچی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لیے ایک اور مشکل،عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وزیراعظم تقرری کو سندھ ہائی کورٹ مین چیلنج کردیاگیاہے۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سیکرٹری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست کے فیصلے تک عمران خان کو حلف اٹھانے سے روکا جائے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عبدالوہاب نے کہاکہ ہمارا موقف ہے کہ عمران خان 62 ایف ون کے تحت نااہل ہیں اس لیے وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں بن سکتے۔اس کیس کو ہم ہر فورم پر لیکر جائیں گے۔ہم نے پٹیشن کیساتھ امریکی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کے فیصلے تک ہم خود اس کیس کی پیروی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جب رکن بننے کے اہل نہیں تو وزیراعظم کیسے بن سکتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں