چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمودخان کووزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کردیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا۔

محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سابق حکومت میں صوبائی وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی کے 9سوات سے منتخب رکن اسمبلی محمودخان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نامزد کردیا۔

محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سابق حکومت میں صوبائی وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا یہ بھی بتایا کہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے لیے تجویز کیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں