آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

علیزنجانی
ستمبر08 ۔ ہفتہ

برج حمل
تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ صحت اور ملازمت کے امور بہتر ہونگے۔ آپکی اصول پسندی آپکو فائدہ دے گی۔ کسی نئے پراجیکٹ کے متعلق منصوبہ بندی ہو سکے گی۔

برج ثور
کاروباری امور میں کوئی پریشانی ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے۔ محتاط رہیں۔ غیر متوقع نقصانات کا اندیشہ ہے۔ مالی مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔ معاملات میں رکاوٹ پیدا ہوں گی۔

برج جوزا
نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ سماجی امور میں جذباتی رویہ اختیار مت کریں۔ شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔

برج سرطان
دفتری امور میں مصروف رہیں گے۔ ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ دوسروں سے معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ کسی دوست کیساتھ مفید تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔

برج اسد
دوستوں سے متوقع توقعات پوری ہو سکیں گی۔ خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ تخلیقی و آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی رہے گی۔ اخراجات پر کنٹرول کیلئے بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ
سماجی تقریبات میں شمولیت سے مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ کاروباری امور پر توجہ دینا ضروری ہے۔ رومانوی و سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ دوستوں کیساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

برج میزان
کاروباری امور میں توجہ رہے گی۔ کسی دوست کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران محتاط رہیں۔ کسی معاملے میں کوئی غلط فہمی کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

برج عقرب
گھریلو امور پر توجہ مرکوز رہے گی۔ بچوں کے معاملات پر بھی توجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔ دوست احباب کے تعاون سے ذاتی امور میں بہتری ممکن ہے۔ وہ سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج قوس
بچوں کی تعلیم و تربیت کے امور میں توجہ رہے گی۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپ کی سوچ اور نظریات میں جدت آئے گی۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

برج جدی
حالات ملے جلے ہوں گے۔ نئے معاہدے کرنا سود مند رہے گا۔ لیکن احتیاط ضروری ہے۔اخراجات و حاسدین میں اضافہ اور مسائل کے حل کے لیے بہتر اور مستحکم پلاننگ کی ضرورت ہے۔

برج دلو
ستمبر08 ہفتہ۔ بچوں کے تعلیمی امور میں توجہ دیں۔عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ ملازمتی امو رکی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتیں۔ جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔

برج حوت
دوستوں کیساتھ کسی روح افزا مقام کی سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ اپنے عزیز و اقارب کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جذباتی رویہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں