پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مابین مذاکرات آج سے ہوں گے

ایف اے ٹی ایف
loading...

اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایشیاء پیسفک ٹیم کے درمیان مذاکرات  آج سے شروع ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسیفک کا اعلیٰ سطح کا وفد کل رات اسلام آباد پہنچا، جو 19 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ اس دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایشیا پیسیفک ٹیم وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک، ایف ایم یو کے حکام سے ملاقات کرے گی۔

مذاکرات کے دوران سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، قومی احتساب بیورو (نیب)، اینٹی نارکوٹکس فورس، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات اور اداروں کی جانب سے ان پر عمل درآمد کا جائزہ لےگی اور 21 اکتوبر تک پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیاء پیسفک گروپ کے چند حکام نے پاکستان کا دورہ کرکے فائنل مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی تھی، جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر ریگولیشنز 2018 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جب کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ریگولیشنز میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے منی ٹریل کی نشاندہی کے لیے مختلف تجاویز کی بھی منظوری دی گئی ہے اور مبینہ مشکوک مالی سرگرمیوں میں ملوث الرحمن ٹرسٹ نامی تنظیم کو بھی کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں