ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

ایشیائی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 3 برسوں کے دوران پاکستان کو 7 اعشاریہ 1 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کی، جس میں نئی حکومت کے پہلے 100 روزہ پلان کو سراہا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے 7 اعشاریہ1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔

loading...

بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے، ترقی اور صنعتی اصلاحات کے منصوبہ جات کے لیے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اے ڈی بی کے نائب صدر وینکائی ژینگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوی توجہ دی جائے گی تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں