دبئی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف 3 وکٹوں پر 255 رنز

پاکستان

دبئی : آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے روز محمد حفیظ اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کے بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لیے ہیں۔

دو سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ نے 15 چوکوں کی مدد سے 208 گیندوں پر 126رنز اور اوپنر امام الحق 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 18رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک حارث سہیل 15اور محمد عباس 1 رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیوئن ،پیٹ سڈل اورجان ہالینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے آل رائونڈر بلال آصف جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ایرون فنچ اورآل رائونڈرز ٹریوس ہیڈ اورمارنوس لبوشانے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

loading...

پاکستان کی جانب سے آل رائونڈر محمد حفیظ اور نوجوان اوپنر امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی پراعتماد انداز سے کھیل پیش کیا اور کھانے کے وقفے تک 89 رنز جوڑے، وقفے کے بعد بیٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو محمد حفیظ نے 170 گیندوں پر اپنی 10 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔205 کے مجموعی سکور اوپنر امام الحق 76 رنز بنا کر آسٹریلوی باؤلر لیون کا نشانہ بنے ۔

امام الحق 188 گیندوں پر7 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 222 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب محمد حفیظ 126 رنز بنا کر پیٹر سڈل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں جبکہ حارث سہیل 15 اور محمد عباس 1 رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیوئن ،پیٹ سڈل اورجان ہالینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں