امریکی ریاست ہیٹی میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 12 افراد ہلاک، 130 زخمی،

زلزلے

ہیٹی: ہیٹی کے شمالی ساحلی شہر میں 5.9 شدت کے زلزلے سے بارہ افراد ہلاک اور ایک سو تیس زائد زخمی ہوگئے۔

زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغرب میں ساحلی پورٹ ڈی پیکس سے تقریبا بیس کلو میٹر دور تھا۔
اس کی گہرائی گیارہ کلو میٹر سے زائد تھی۔ زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

loading...

زلزلے

زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ ہیٹی میں اس سے قبل بھی ہولناک زلزلے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں