اداکارہ کنگنا رناوت بھی جنسی ہراسگی کا شکار، اہم انکشاف

کنگنا رناوت

ممبئی: آئے دنوں جنسی ہراسانی کے انکشافات کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ بالی ووڈ جنسی ہراسانی کا مرکز بن چکا ہے اور معروف شخصیات کی جانب سے اس معاملے کو اٹھایا جارہا ہے۔

 جبکہ نانا پاٹیکر پر اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے الزام کے بعد اب کنگنا رناوت بھی میدان میں کود پڑی ہے اور کہا ہے کہ انہیں بھی ہدایت کار وکاس بہل کی جانب سے جنسی ہراساں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ”کوئین“ کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف کنگنا کو نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

loading...

کنگنا رناوت نے کہا کہ ہم جب بھی کسی پارٹی میں ملتے تھے وکاس بہل مجھے نا مناسب انداز سے چھوتا تھا، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور صرف میرے ساتھ ہی نہیں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی اس کا رویہ ایسا ہی تھا۔

 وکاس بہل کے اس برتاؤ کے خلاف ماضی میں ایک خاتون نے آواز بھی اٹھائی تھی تاہم اس کی آواز دبادی گئی لیکن مجھے اس لڑکی پر یقین ہے اور اس کی حمایت کرنے پر مجھے کئی اچھی فلموں سے ہاتھ بھی دھونے پڑے تھے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں