بھارت میں‌ بندر سے ڈرائیونگ کروانے کی ویڈیو وائرل

بندر

ایک بھارتی بس ڈرائیور کو بندر سے بس ڈرائیو کرانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو پر لوگوں نے جہاں اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا، وہاں بہت سے لوگوں نےا سے مذاق کے طور پر بھی شیئر کیا تھا۔

ویڈیو میں 36 سالہ ڈرائیور کو مسکراتےاور سٹیئرنگ پر بیٹھے بندر کی پیٹھ تھپتھپاتے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ایک مسافر نے بنائی تھی۔

بھارتی صوبے کرناٹک کی حکومتی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ترجمان ٹی ایس لٹھا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور ایم پرکاش کو بندر کو سٹیئرنگ وہیل پر بٹھانے اور بس ڈرائیو کرانے پر ڈیوٹی سے ہٹآ دیا گیا ہے۔

loading...

انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت سب سے اہم ترجیح ہے، اسے بندر کو سٹیرنگ پر بٹھا کر خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ بندر کے بس ڈرائیو کرنے کا واقعہ سوموار کو پیش آیا، لیکن حکام کو اس کا ویڈیو وائرل ہونے سے پتا چلا۔

اس واقعے کے وقت بس میں 30 مسافر موجود تھے اوران میں سے کسی نے بھی اس واقعے کی شکایت نہیں کی تھی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ بندر ایک مسافر کے ساتھ بس میں سوار ہوا تھا اوردس منٹ تک سٹیئرنگ وہیل پر موجود رہا۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بس علاقائی دارالحکومت بنگلور سے دیو ناگری جا رہی تھی۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں