امریکی ریسٹورنٹ میں سونے سے بنے چکن ونگز

چکن ونگز

پہلے صرف سونے کا ذکر زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ سونا پکوان تک پہنچ چکا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے

 نیو یارک میں اینسورتھ اور جوناتھن چیبھن نامی دو افراد نے مل کر ایسا ریسٹورنٹ کھولا ہے جہاں سونے کے چھڑکاؤ والے چکن ونگز دستیاب ہیں۔

دونوں افراد نے گزشتہ ہفتے چکن ونگز میں نیا تجربہ کیا اور کھانے کے شوقین افراد کے سامنے اسے پیش کیا۔

انہوں نے چکن ونگز کو مکھن، شہد اور کوکونٹ بٹر سے تیار کیا لیکن انوکھی بات یہ ہے کہ اس میں 24 قیراط سونے کا پاؤڈر چھڑک کر اسے نایاب ڈش کے طور پر پیش کیا گیا۔ ان انوکھے چکن ونگز کی قیمت بھی انوکھی رکھی گئی یعنی 10 چکن ونگز کی قیمت 30 ڈالر ہے ۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں