برطانیہ میں ایک شخص 40 سال سے جھونپڑی میں قید

جھونپڑی

برطانیہ میں حکومتی عہدیداروں اور عام شہریوں نے ایک شخص کا پتا چلایا جس نے خود کو مسلسل چالیس سال سے ایک جھونپڑی میں مقید کر رکھا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی حکام نے ایک شخص کی شناخت نہیں کی تاہم انہوں نے کہا جھونپڑی سے نکالے جانے والے شخص نے مسلسل چالیس سال اسی جگہ زندگی گزاری۔ اس جھونپڑی کی لمبائی پونے 2 میٹر6 فٹ اور چوڑائی پونے 2 میٹر ہے۔

اس شخص کی عمر 58 سال بتائی جاتی ہے جب وہ اس جھونپڑی میں آیا تو اس وقت اس کی عمر 18سال تھی۔ مذکورہ جھونپڑی شمال مغربی انگلینڈ میں واقع کامبیرا شہر کے نواحی علاقے کارلیسل میں واقع ہے۔

وہاں سے ملنے والے شخص کو طبی معائنے کے لیے ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔ اسے ضروری جسمانی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔

Spread the love
  • 12
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں