انعام بٹ نے دوسری مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی

انعام بٹ

مغلا: ریسلر محمد انعام بٹ نے ایک مرتبہ پھر دیار غیر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے پاکستان کانام روشن کردیا اور اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے بیچ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں ہونے والی دو روزہ ورلڈ چیمپئن شپ میں انعام بٹ نے 6 ممالک کے پہلوانوں کو واضح برتری کے ساتھ شکست دی،فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو مات دے کر اعزاز کا کامیاب دفاع کیا اور پاکستان کو ایک بار پھر بیچ ریسلنگ کا عالمی چیمپئن بنا دیا۔

انہوں نے ایونٹ کی مائنس 94 کے جی کلاس کے فائنل میں جارجیا کے پہلوان کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا جب کہ جیت کے بعد پاکستانی پہلوان نے اکھاڑے میں قومی پرچم بھی لہرایا۔

loading...

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انعام بٹ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ وہ اس جیت کو اکھاڑے میں تربیت لینے والے اپنے ساتھی پہلوانوں کے نام کرتے ہیں، ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ میں کامیابی پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کیوں کہ دوسری مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

ہمارے اکھاڑے کے حالات اچھے نہیں پھر بھی ہم ٹریننگ کرتے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ مبارکباد دینے کے ساتھ گوجرنوالا میں اکیڈمی قائم کریں تاکہ بعد مزید میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔

یاد رہے انعام بٹ نے ایونٹ میں جارجیا سے پہلے ناروے، پرتگال، رومانیہ، یوکرائن اور یونان کے پہلوان کو بھی شکست دی تھی۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں