شاہ رخ خان بھی ملالہ کے مداح نکلے

شاہ رخ خان

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ملالہ سے کہا کہ ان کے ساتھ ملاقات میرے لیے باعثِ عزت ہوگی

 شاہ رخ نے کہا پاکستانی نوبل انعام یافتہ اور تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی ملالہ یوسف زئی سے ملنا باعثِ عزت ہوگا۔

پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے بھارتی اداکار کو ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ وہ آکسفرڈ یونی ورسٹی میں ان کی آمد کی منتظر ہیں، جس پر شاہ رخ خان کے جواب نے سب کو چونکا دیا۔

خیال رہے کہ ابتدا میں آکسفرڈ یونی ورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کے پرنسپل ایلن رسبریجر نے شاہ رخ خان کو دعوت دی تھی کہ وہ یونی ورسٹی میں طلبہ سے گفتگو کریں۔

رسبریجر نے شاہ رخ کو لکھا کہ میں لیڈی مارگریٹ ہال کا پرنسپل ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ طلبہ سے گفتگو کریں، وہ آپ کو بہت چاہتے ہیں۔


بعد ازاں ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ وہ شاہ رخ خان کی طرف سے یونی ورسٹی آنے کے لیے حامی بھرنے کی منتظر ہیں۔

شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ مجھے وہاں آتے ہوئے بہت خوشی ہوگی، اور آپ سے ملنا باعثِ عزت ہوگا، اپنی ٹیم سے کہوں گا کہ جلد سے جلد اس ملاقات کو شیڈول کرے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں