وزیراعظم عمران خان کا اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ

عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطے کے لیے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کرلیا، جہاں وزیراعظم اور اراکین قومی اسمبلی عوام کی شکایات سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شکایات سیل 40 ٹیلی فون لائنزپر مشتمل ہوگا،شکایات سیل صبح 9 بجے سے دفتری اوقات میں کام کرے گا۔

شکایات سیل میں وزیراعظم اورارکان قومی اسمبلی براہ راست شکایات سنیں گے، بیوروکریسی کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا، شکایت سیل سے ای میل، واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطے ہوسکیں گے۔ پورے پاکستان سے شکایات سیل میں کالز کی جاسکیں گی۔

loading...

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدام اٹھاتے ہوئے عوامی ڈلیوری یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہوگا اور تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی، چاروں صوبوں سے 2 ،2 افسر فوکل پرسن کے طور پر شامل ہوں گے۔

خیال رہے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان نے ہر ہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا تھا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں