دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے4 وکٹوں کے نقصان پر346 رنز بنالیے

پاکستان
loading...

دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی اننگز کا آغاز 255 رنز سے کیا۔

پاکستانی ٹیم کے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہوا تو محمد عباس پیٹرسڈل کی گیند پرآؤٹ ہوگئے، انہوں نے 26 گیندوں پر ایک رن بنایا۔
حارث سہیل اور اسد شفیق اس وقت کریز پرموجود ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 50 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 255 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے امام الحق نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے تھے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم میں دو سال بعد کم بیک کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 15 چوکوں کی مدد سے 208 گیندوں پر 126 رنز اسکور کیے تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہر علی 18 رنز بنا کر ہولینڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ کھیل کے پہلے دن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں