اوپنرز اور ٹاپ آڈرز شکست کے ذمہ دار قرار، سرفراز احمد

سرفرازاحمد

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آڈرز کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آڈرز کو ٹھہرا دیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں جلد وکٹیں گرجائے تو جیتنا مشکل ہوجاتا ہے، اوپنر اور ٹاپ آڈرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپنرز اور ٹاپ آڈر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہدف کے تعاقب میں آغاز بھی اچھا نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک مشکل ہوجاتا ہے، کیوی ٹیل اینڈرز کے رنز نے بہت نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد اور عماد وسیم کی سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں