ویرات کوہلی غیرملکی بیٹسمینوں کی تعریف پر برہم

ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو غیرملکی بیٹسمینوں کی تعریف بری لگ گئی

ویرات کوہلی نے اپنی نئے ایپ کی پروموشن کے دوران ایک پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو ترجیح دیتے ہیں اُنہیں بھارت میں نہیں رہنا چاہئے۔‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر مداح کے ایک تنقیدی پیغام جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بیٹسمین کو بے جا سراہا گیا ہے اور میں ان بھارتی بیٹسمینوں سے زیادہ انگلش اور آسٹریلوی بیٹسمینوں کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتا ہوں۔

ویرات کوہلی نے مداح پر برہم ہوتے ہوئے جواب میں کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ آپ کو بھارت میں رہنا چاہئے، آپ جائیں کہیں اور جاکر رہیں، آپ کیوں ہمارے ملک میں رہ رہے ہیں اور دوسرے ملکوں کو پسند کررہے ہیں؟

ویرات کوہلی کا مزید کہنا ہے کہ’’ میں نے برا نہیں مانا کہ آپ مجھے پسند نہیں کرتے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ آپ ہمارے ملک میں رہیں اور دوسری چیزیں پسند کریں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں