وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

وزیر اعظم
loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں موجودہ حکومت کے فیصلوں پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ایجنڈے کے تحت برطانیہ اور آئرلینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی، لبرٹی ایئر لائن کے لیے کلاس ٹو کے چارٹر لائسنس کی منظوری بھی لی جائے گی۔

انجینئرنگ ترقیاتی بورڈ کی منسوخی کا فیصلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ ارکانِ پارلیمان اور عوام کے لیے ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

سری لنکاکے ساتھ میری ٹائم ایجنسی معاہدے کی بھی منظوری دی جائے گی، پاکستان اور سوڈان میں سیاحت کے شعبے میں تعاون کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔

کابینہ اجلاس میں نیشنل بینک اور تاجکستان بینک میں تعاون کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں