آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

علی زنجانی
نومبر 08 جمعرات۔

برج حمل
آرائش و سجاوٹ وغیرہ کی طرف رجحان ہوگا۔ رومانوی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسرے کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

برج ثور
دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر بے جا انحصار نہ کریں بلکہ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ملازمت کے حصول میں کوشاں رہیں گے۔

برج جوزا
مالی معاملات میں احتیاط برتیں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔

برج سرطان
تلخ کلامی اور تنائو کے ماحول کے بعد ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ آرام کرنے سے طبیعت میں تازگی آئے گی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

برج اسد
تجدید مراسم ہو سکیں گے اور کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔

برج سنبلہ
بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔

برج میزان
کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ ماضی کی کسی پرانی غلطی کو داہرنے کی کوشش نہ کریں۔ سفر کرنے کا ارادہ فی الحال ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔

برج عقرب
نومبر 08 جمعرات۔ ۔ دور دراز کے مقام سے کوئی اہم خبر ملے گی۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ کسی خاص مقصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔مخالفین سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

برج قوس
دوست تعاون کریں گے۔ جس سے بہت سے درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

برج جدی
کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

برج دلو
مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج حوت
بے شک ذکر الٰہی سے ہی دل آرام پاتے ہیں اور شکر سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔ خود بھی شکر ادا کریں اور اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس نیک عمل کی تلقین کریں۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں