دنیا کا سرد ترین رہائشی مقام کون سا، اور کہاں ہے؟

سرد ترین
loading...

دنیا کا سرد ترین رہائشی مقام روس کا ایک قصبہ “اویمیا کون” ہے جہاں درجہ حرارت منفی 52 تک چلاجاتا ہے

سردیوں میں یہاں سورج صرف 3 گھنٹے کے لیے طلوع ہوتا ہے جبکہ گرمیوں میں دن 21 گھنٹے تک کا ہوجاتا ہے۔ یہ قصبہ دریائے انڈیگر کے کنارے واقع ہے۔

 سرد ترین

اس قصبے کی کل آبادی 800 افراد پر مشتمل ہے یہ مستقل طور پر منجمد اور سرد ترین علاقہ ہے جو ہر وقت خوفناک سردی کی لپیٹ میں رہتا ہے یہاں کی سردی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر کسی عمارت سے کھولتا ہوا پانی پھینکا جائے تو وہ زمین پر گرنے سے قبل ہی برف میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

 سرد ترین

اس گاؤں میں 1924 میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 71 تک ریکارڈ کیا گیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ گاؤں میں ایک سکول بھی ہے جو صرف منفی 50 سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر ہی بند کیا جاتا ہے۔

Spread the love
  • 27
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں