فرانسیسی صدر نے بڑا مطالبہ کردیا

فرانسیسی صدر
loading...

پیرس: امریکہ کو فرانس نے لال جھنڈی دکھاتے ہوئے یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا کیا ہے تا کہ براعظم کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر عمانوئل میکرون نے ایک انٹر ویو میں میکرون کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ایک حقیقی یورپی فوج کے حامل نہیں ہوتے آس وقت تک یورپ میں رہنے والوں کی حفاظت ممکن نہیں۔

فرانس کے صدر نے روس کی جانب سے یورپ کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی جانب توجہ دلائی۔
انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یورپ کو اس کی قدرت رکھنا چاہیے کہ وہ امریکہ پر انحصار کے بغیر تن تنہا اپنا دفاع کر سکے۔

میکرون نے یورپ کے عوام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور قوم پرستی سے خبردار کیا۔ فرانس کے صدر کے مطابق آئندہ برس مئی میں ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات میں دائیں بازو کے متشدد حلقوں کی بڑی کامیابی کا امکان ہے۔ میکرون نے زور دیا کہ اس رجحان کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔

میکرون نے باور کرایا کہ یورپی یونین ، امن اور ترقی کے واسطے ایک منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔فرانسیسی صدر کے نزدیک حالیہ عرصے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں نے یورپ کی سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں