معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے منگنی کرلی

شام ادریس
loading...

کراچی: معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے اپنی دوست فروگی سے منگنی کرلی اور ان کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی دوست فروگی پاکستان میں کافی مشہور ہیں جو کہ یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

اب ان دونوں نے ایک دوسرے سے زندگی بھر کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی اس سے پہلے شام ادریس کی جانب سے شادی کی پیشکش متعدد بار مسترد کرچکی ہیں مگر اب آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی۔ دونوں نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انگوٹھی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔

دنیا بھر میں دونوں کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر متعدد پیغامات بھی تحریر کیے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں