ریمنڈ ڈیوس کے بدلے امریکہ نے پاکستان کو عافیہ دینے کی پیشکش کی تھی

عافیہ صدیقی کیس
loading...

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے ان کی بہن کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی۔

فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی پیشکش کے باوجود پاکستان نے عافیہ کی جگہ ’’کچھ اور‘‘ لینے کا فیصلہ کیا۔

فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کو صدر اوباما کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی لیکن اب 100 فیصد امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2003 سے اس معاملے پر اُن کے ساتھ ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ عمران خان آمرانہ دور میں بھی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے جب دوسرے خوفزدہ تھے۔

خیال رہے کہ امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ستمبر 2010 میں 87 برس کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ قید تنہائی کاٹ رہی ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں