ہیتھر نوورٹ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر منتخب

اقوام متحدہ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں نکی ہیلے کی متبادل کا انتخاب کر لیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ  (Heather nauertاقوام متحدہ میں امریکا کی اگلی سفیر ہونگی، اعلان آج  ) متوقع ہے۔ ہیتھر نوورٹ اس سے قبل بطور صحافی فوکس نیوز سے منسلک رہ چکی ہیں۔

نکی ہیلے رواں سال کے اختتام پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیتھر نوورٹ کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی بھرپور حمایت حاصل ہے، وہ ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے سے قبل بطور صحافی فوکس نیوز سے منسلک رہ چکی ہیں، ان کی نامزدگی کا اعلان آج متوقع ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں