کاریَن باؤر کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی نئی لیڈر منتخب

ڈیموکریٹک

برلن: کاریَن باؤر جرمنی کی حکمران جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی نئی لیڈر منتخب ہوگئیں۔ اس سے قبل جرمن چانسلر اینگلا مرکل 18 برس تک حکمراں جماعت کی لیڈر کے منصب پر فائز رہیں۔

رائٹرز کے مطابق کاریَن باؤر کے مقابلے میں ارب پتی تاجر فریڈرچ مرز (Friedrich Merz) تھے، جن پر انھیں صرف 25 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

جانشین منتخب ہونے کے بعد کاریَن باؤر نے کہا کہ وہ ان ووٹوں کو پھر سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گی، جنھیں پارٹی گنوا چکی ہے۔ کاریَن باؤر چانسلر اینگلا مرکل کی حمایت یافتہ اور وفادار سمجھی جاتی ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ کاریَن باؤر زیادہ تر چانسلر اینگلا مرکل کی پالیسیاں جاری رکھیں گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں