سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزموں کو احتساب عدالت نے 7,7 سال قید کی سزا سنا دی

احتساب عدالت

کراچی: احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو سزا 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

احتساب عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو 10،10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

loading...

واضح رہے کہ ملزمان پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام تھا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

عدالتی فیصلے کے بعد کورٹ پولیس نے ایاز خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے کہ اس ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں