فلم پدماوتی اب نئے نام سے 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی

تنازعات کا شکار ہونے کے بعد انڈین فلم پدماوتی پر پابندی عائد کر دی گی تھی۔ جس کو نام اور کچھ دیگر تبدیلیوں کے بعد ریلیز کی اجازت دے دی گئی۔

فلم پدماوتی جو کے ایک تاریخی واقع پر بنائی گی تھی، اس وقت تنازعات کا شکار ہوئی جب بھارتی انتہا پسند تنظیوں نے یہ الزام لگایا کہ فلم میں رانی “پدمنی” یعنی پدماوتی کی تاریخ کو مسخ کر کے غلط طریقہ سے پیش کیا گیا ہے۔

اس فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن ان تنظیموں کی جانب سے سخت رد عمل کی وجہ سے فلم کو بین کردیا گیا تھا۔ لیکن اب اس فلم کو نئے نام کے ساتھ 25 جنوری کو ریلیز کرنے کا سرٹیفیکٹ دے دیا گیا ہے۔

اس فلم کا “پدماوتی” سے تبدیل کر کے “پدماوت” رکھا گیا ہے۔ اور سینسر بورڈ نے اس فلم کے گانے “گھومر” میں بھی تبدیلیاں کرنے کو کہا ہے۔  لیکن گانے میں کی گئی تبدیلیاں واضح نہیں ہیں۔

پدماوتی کو انڈٰیا یوم جمہوریہ پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔ اس لیے اس دن ریلیز ہونے دیگر بالی ووڈ فلموں کی ریلیز کو روک دیا گیا ہے۔ ان فلموں میں سدھارتھ کی فلم “ایاری” اور ممکنہ طور پر انوشکا کی فلم “پری” کی ریلیز بھی مؤخر کر دی جائے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں