عمران خان نے پانچ بچوں کی ماں کا گھر اجاڑ دیا ہے، یہ روحانیت نہیں شیطانیت ہے۔ رانا ثنا اللہ

رانا ثناء اللہ دوسروں پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کا ریکارڈ دیکھ لیں

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی معروف روحانی شخصیت کے ساتھ شادی کی خبروں پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کے عمل کو شیطانیت قرار دیا۔  وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی شادی کی خبروں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا یہ عمل روحانیت نہیں شیطانیت ہے۔  رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جسیے ہی بشرایٰ ماینکا کے گھر داخل ہوئے انکو طلاق ہو گئی۔ عمران خان نے پانچ بچوں کی ماں کا گھر توڑا ہے۔

loading...

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے عمران خان اور پاکپتن کی مشہور روحانی شخصیت بشرایٰ مانیکا کے درمیان شادی کی خبر گردش میں ہے۔ اس خبر کو دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے بریک کیا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی اس خبر کی تردید کر رہی ہے۔ اور پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بشرایٰ مانیکا کو شادی کے لیے صرف پرپوز کیا ہے ابھی شادی نہیں ہوئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں