اسٹیج ڈرامہ تباہ ہونے کی بڑی وجہ بیہودہ ڈانس کرنے والی اداکارئیں ہیں۔ مہک نور

لاہور (آج کل) نیوز، اداکارہ مہک نور نے نجی خبر رسا ں ادارے سے بات چیت میں اسٹیج ڈرامہ تباہ  ہونے کی بڑی وجہ بیہودہ ڈانس کرنے والی اداکاراوں کو قرار دیا۔ اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بیہودہ رقص کی مقابلے بازی نے اسٹیج ڈرامے کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ فنون لطیفہ کی ایک قسم ہے جس میں چھوٹی چھوٹی بات کا خیال رکھا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت ختم کرتا جا رہا ہے اور اس کی بڑی وجہ وہ اداکارائیں ہیں جو اسٹیج ڈرامے میں فضول اور بیہودہ رقص پیش کر کے اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر سے لیکر اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملا ۔ (ذرائع این این آئی)

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں