امریکہ: ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی

مریکہ: ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جاری امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں صبح سویرے عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اس واقعے میں ابتدائی طور پر دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔ شہر کے مصروف اور اہم علاقے مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور پر لگنے والی عمارت کو بجھانے کے لیے درجنوں کی تعداد میں فائر فائٹرز مصروفِ عمل ہیں جو متاثرہ عمارت کی چھت پر چڑھ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں