افغانستان کیساتھ سیاسی و دیگرمعاملات کی وجہ سے باڑلگانے میں تاخیرہوئی،میرعبدالقدوس بزنجو

میرعبدالقدوس بزنج

ہمیں ہروقت افغانستان کی طرف سے مشکلات کاسامنا رہتا ہےکہ ہربلوچ پاکستان کا سپاہی ہے اور وطن کی دفاع کے لئے تیار ہے,میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاک افغان طویل سرحد پر باڑلگانے سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مددملیگی۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ سے 86کلو میٹر دور پنجپائی کے قریب پنچپائی کے قریب پاک۔افغان سرحدکادورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے کرتے ہوئے کہی اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے باڑلگانے کے عمل کاجائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیاسی وہ دیگرمعاملات کی وجہ سے باڑلگانے میں تاخیرہوئی، افغانستان کیساتھ پاکستان کی سرحد بڑی اہمیت کی حامل ہے،اس پرباڑ لگانے کی ضرورت تھی۔

دہشت گرد آسانی سے یہاں آتے تھے اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گرد دہشتگردی کے کارروائیاں کرتے تھے،وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ دہشت گردی کے کنٹرول کے لئے آج کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

سرحد پر باڑ لگانے اورسیف سٹی پراجیکٹ سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مددملیگی،بعد ازاں وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے باڑ لگانے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہروقت افغانستان کی طرف سے مشکلات کاسامنارہتاہے۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ باڑ لگانے کا عمل شروع کرنے پراپنی حکومت اورپاک فوج کا شکریہ اداد کرتے ہوئے کہا کہ ہربلوچ پاکستان کا سپاہی ہے اور وطن کی دفاع کے لئے تیار ہے، بلوچستان کے عوام بھی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں۔  شہباز شریف، انکی والدہ شمیم اختر ، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں نواز ،مریم سے ملاقات

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں