102 ناٹ آؤٹ بوڑھے باپ بیٹے کی فلم نے 20 کروڑ کمالیے

ناٹ آؤٹ

فلم میں 75 سالہ امیتابھ بچن نے 102 سالہ والد کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں 65 سالہ رشی کپور کے والد بنے ہیں

ممبئی :بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ماضی کے چاکلیٹی ہیرو رشی کپور کی فیملی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا شائقین کو بے حد انتظار تھا، جسے 4 مئی کو ریلیز کردیا گیا تھا۔فلم سے شائقین کو بہت امیدیں وابستہ تھیں، کیوں کہ اس فلم میں پہلی بار امیتابھ بچن دوست اور ہیروز کے بجائے باپ اور بیٹے کے روپ میں نظر آئے۔

فلم میں 75 سالہ امیتابھ بچن نے 102 سالہ والد کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں 65 سالہ رشی کپور کے والد بنے ہیں، تاہم فلم میں ان کی عمر 75 برس دکھائی گئی ہے۔فلم کو اب تک ملے جلے ریوز مل رہے ہیں۔

 کئی تنقید نگاروں کے خیال میں فلم میں قدرے حقیقت کا مظاہرہ کیا گیا، جب کہ بعض کا ماننا ہے کہ فلم کی کہانی انتہائی کمزور ہے۔تاہم فلم کے رویوز سے ہٹ کر اگر اس کی کمائی کی بات کی جائے تو یقیناًحوصلہ افزا اعداد و شمار دیکھنے کو ملیں گے۔

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’102 ناٹ آؤٹ‘ نے ابتدائی 4 دن میں بھارت بھر سے 19 کروڑ 85 لاکھ روپے کمالیے۔انہوں نے لکھا کہ ’102 ناٹ آؤٹ‘ ابھی آؤٹ نہیں ہوئی اور فلم نے 7 مئی کو بھی 3 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔فلم نے پہلے ہی دن 3 کروڑ 52 لاکھ روپے کمائے تھے۔

جب کہ اگلے دن فلم نے اچھی کمائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 53 لاکھ روپے بٹورے۔فلم نے سب سے زیادہ کمائی 6 مئی کو کی،اتوار اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے فلم نے بھارت بھر سے 7 کروڑ 60 لاکھ بٹورے اور یوں فلم نے 4 دن میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 85 لاکھ روپے کی کمائی کی۔

خیال رہے کہ اس فلم کو بھارت بھر کی 1200 سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، خیال کیا رہا تھا کہ فلم پہلے ہی دن 4 کروڑ کے قریب کمانے میں کامیاب جائے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں