اداکارہ آمنہ شیخ نےخواتین کے حقوق کیلیے آواز اٹھا لی

اداکارہ آمنہ شیخ

جیسے کہ پاکستان کے دوسرے اداکار معاشرے کی بہتری کے لیے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں، اسی طرح ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ بھی پیج کے ذریعے خواتین کے ہر طرح کے حقوق کے لیے آواز اتھائیں گی

کراچی: حال ہی میں پاکستان الائنس فار گرلز (پیج) کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ آمنہ شیخ اب ان تنطیم کا حصہ ہیں اور آمنہ شیخ کو بچیوں کی تعلیم کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

loading...

اداکارہ آمنہ شیخ نے بھی ‘پیج’ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’پیج کے ساتھ عالمی خیر سگالی سفیر کے طور پر ہاتھ ملانا ایک اعزاز ہے جس کا عزم پورے پاکستان میں صنفی مساوات، خصوصاً تعلیم میں صنفی مساوات قائم کرنا ہے‘۔

آمنہ شیخ کا مزید کہنا تھا ’ہم اپنا مشن پاکستان میں 1 ملین بچوں کی تعلیم سے شروع کر رہے ہیں جسے انشاءااللہ تقریباً 3 سال میں مکمل کیا جائے گا‘۔

 

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں