امریکی طالبہ کی مگر مچھ کے ساتھ تصاویر، سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی طالبہ کی مگر مچھ کے ساتھ تصاویر،

امریکی طالبہ نے گریجویشن کی ڈگری ملنے پر مگر مچھ کے ساتھ تصویر بنوا کر خوشی کا اظہار کیا

ٹیکساس :  گریجویشن کرنا ہر طالب علم کا وہ خواب ہوتا ہے جس کے پورا ہوتے ہی وہ خوشیاں منانے کے منفرد انداز تلاش کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ امریکی طالبہ نے کیا جس نے خوشی منانے کا انوکھا طریقہ اپنایا اور 14 فٹ طویل مگرمچھ کے ساتھ  ’گریجویشن تصاویر‘ بنا ڈالیں۔

ریاست ٹیکساس کی 21 سالہ مکینزی الیکس نولینڈ نے مقامی یونیورسٹی سے وائلڈ لائف اینڈ فشریز سائنس سے گریجویشن کیا۔ نولینڈ بیومونٹ شہر کے ریسکیو سینٹر میں انٹرنشپ کررہی ہیں جہاں وہ 14 فٹ لمبے اور 9 سو پاؤنڈ وزنی مگرمچھ کے ساتھ گھل مل گئیں اور مگرمچھ نے بھی انہیں اپنا خیرخواہ سمجھ لیا اور کچھ نہیں کہا۔

نولینڈ نے گریجویشن تصاویر کےلیے بھی اسی مگرمچھ کا انتخاب کیا، وہ دوست کے ساتھ پانی میں مگر مچھ کے پاس گئی اور مگر مچھ کے ساتھ  تصاویربنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا  جس کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں