اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پمز اسپتال منتقل

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں جیل میں اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور صفدر جو کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں السر ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیپٹن صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کیپٹن صفدر کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پمز اسپتال کے سے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا ہے جو نواز شریف کو دیا گیا تھ

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں