آر ٹی ایس سسٹم بارے الیکشن کمیشن پر سوال ہوسکتا ہے،سید علی ظفر

آر ٹی ایس سسٹم

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر سوال ہوسکتا ہے ، سسٹم کیوں فیل ہوا ؟اس پر کمیشن بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

 لوک ورثہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تاریخ پاکستان کی تصویری نمائش کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک ہم نے اپنے دہ ماہ میں جتنے پرابلم دیکھے اس پر ہم پالیسیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں آنے والی حکومت ان سے استفادہ حاصل کر سکتی ہے ،

loading...

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آر ٹی ایس کے حوالے سے جواب دے اور دینا چاہیے اس کی تفصیل میں جا کر الیکشن کمیشن اس کے حقائق سامنے لے کر آئے اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ساری تاریخ کو ان تصاویر میں نظر آ رہی ہے قائد اعظم کی تصویریں دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں تمام لوگوں کو آ کر اس نمائش کو دیکھنا چاہیے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں