پاکستان ایئر لائن کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت ٹکٹ دیے جانے کا انکشاف

پاکستان ایئر لائن

کراچی: پاکستان ایئر لائن کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت فضائی ٹکٹ جاری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے باعث پی آئی اے کو 28 لاکھ روپے کے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے پی ٹی وی کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے 96 دو طرفہ (آنے جانے) کے ایف او سی ٹکٹ جاری کیے گئے، تین ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہ ہو سکے۔

loading...

ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے حکام کو جوب دینے کو بھی تیار نہیں، شو بز ستاروں کو مفت ٹکٹ دینے کی ہدایات مبینہ طور پر سابق وزیر اطلاعات نے دیں۔

ٹکٹ جاری کرنے والے محکمہ فنانس کے مینیجر نے ہیڈ آفس کے متعلقہ حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے خط لکھنے کی درخواست کردی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں