ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

عابد شیر علی

فیصل آباد: چوہدری شیر علی کی اہلیہ اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم سابق وزیر اعظم نوازشریف کی فرسٹ کزن تھیں، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
چوہدری شیر علی کی اہلیہ کی میت ان کے گھر پہنچ گئی، ایم پی اے میاں طاہر جمیل، ڈپٹی میئر امین بٹ، سابق چئرمین رضوان، جنرل سیکرٹری کیمرہ مین ایسوسی ایشن سکند بٹ اظہار تعزیت کے لیے عابد شیر علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ن لیگی کارکنان سمیت دیگر رشتہ دار بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ رہے ہیں، اور عزیز واقارب کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں