آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

علی زنجانی
09 اکتوبر منگل۔

برج حمل
عزیز و اقارب سے تعلقات کشیدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ شراکتی کاروبار میں نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں ۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

برج ثور
علم و ہنر اور تخلیقی کاموں میں اضافہ ہوگا۔ اچانک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے نیک وسائل میسر آئیں گے۔ رومانوی امور میں دلچسپی بڑھے گی۔

برج جوزا
شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں کے۔ آپ کی ذہانت آپ کو دوسروں کے سامنے بہتر بنا سکے گی۔ دوستوں سے آپ کے تعلقات بہتر ہونے کا امکان ہے۔

برج سرطان
صبر و تحمل کی نئی لہر اپنے اندر محسوس کر سکیں گے۔ کام پر کنسٹریشن رہے گی۔ انعامی بانڈز میں نقصان کا امکان ہے۔ لہٰذا سوچ سمجھ کر کام کریں۔ دوستوں میں اضافہ ہو سکے گا۔

برج اسد
خواہشات کی تکمیل میں تاخیر ہوگی اور طبیعت حساس رہے گی۔ خانگی اور خاندانی معاملات بہتر ہونگے۔ حسب حیثیت سواری لے سکتے ہیں۔

برج سنبلہ
محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔

برج میزان
غیر ذمہ داری سے مالی نقصان ‘ بیرون ملک سفر میں رکاوٹ یا اچانک کوئی بری خبر مل سکتی ہے لہٰذا محتاط رہنے کے ساتھ صدقات دینا مفید روحانی عمل ثابت ہوگا۔

برج عقرب
جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔حسب حیثیت سواری لے سکیں گے۔۔

برج قوس
محبت اور پسند کا رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر میں مشکلات یا رکاوٹ کا امکان ہے۔ دوران سفر اپنے ضروری کاغذات و سامان کی حفاظت رکھیں۔

برج جدی
کاروبار میں بہتری کیساتھ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔ نامکمل کام مکمل کر سکیںگے ‘ذہن پر سے بوجھ کم ہو سکے گا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

برج دلو
عزیز و اقارب سے اختلاف رائے اور لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے نیز دوران سفر اپنے سامان کی حفاظت کریں جلد بازی سے ٹریفک حادثات کا بھی اندیشہ ہے۔

برج حوت
قسمت آزمائی سے انعامی بانڈز منافع بخش ہو سکتے ہیں۔ عشق و محبت میں درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا اور فضا خوشگوار رہے گی۔ اچانک سفر کا پروگرام بن سکے گا۔
———————————————————————————

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں