“برطانیہ ہمیں آزادی دے” سکاٹ لینڈ میں 20 ہزار سے زائد افراد کا مظاہرہ

سکاٹ لینڈ

لندن: سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا، آزادی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈمیں ہزاروں شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کیے۔

 مظاہرے میں شریک لوگوں کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ بتائی گئی۔ سکاٹ لینڈ کےعوام حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

 سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا سٹرجن نے کہا کہ بریگزٹ معاہدہ سامنے آنے کی صورت میں وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا منصوبہ پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ 2016 میں برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سے سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے رجحان میں اضافہ ہوا ۔

 سکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے اور وہ یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں