اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ: بارسلونا اور ویلنشیا کے درمیان میچ برابر

فٹ بال

بارسلونا: اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسلونا اور ویلنشیا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، سیویلا نے فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔

اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ویلنشیا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول کرنے میں ناکام رہیں۔

loading...

میچ کے دوسرے ہی منٹ میں ویلنشیا کے ایزیکوئل گارے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 23 ویں منٹس میں بارسلونا کے لائنل میسی نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کے لیے سرتوڑ کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔

اس طرح دونوں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، سیویلا نے سیلٹا ویگو کلب کو 2-1 گولز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں