تھوڑا سے مشکل وقت برداشت کرلیں آگے بہت اچھا وقت ہے، علی زیدی

علی زیدی
loading...

کراچی : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، آگے بہت اچھا وقت ہے، پورٹ پربہت مسائل ہیں میں انہیں حل کرکے دکھاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت خوبصورتی سے نوازا ہے، لوگوں کا تعاون حاصل رہا تو بہترین پورٹس بنا کر دکھاؤں گا، ابھی پورٹ اور شپنگ وزارت میں بہتری کی بہت گنجائش ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کلین اینڈ گرین پاکستان مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، آلودگی بڑا مسئلہ ہے، جس کے خاتمے کے لیے بہت کام کرنا ہے، 2ماہ میں وعدہ ہے کہ آپ لوگ فرق محسوس کریں گے، پورٹس ہی ہوتی ہیں، جس کے ذریعے تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا سنا ہے ڈالر 140روپے تک جائے گا، 100 دن میری منسٹری میں آجائیں جو کام ہوا ہے نظر آجائے گا، پورٹ پر بہت مسائل ہیں میں انہیں حل کرکے دکھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ اورسانحہ بلدیہ کی جےآئی ٹی رپورٹ ریلیزکردی تھی،جے آئی ٹی رپورٹس عدالت میں جمع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، جے آئی ٹی رپورٹس میرے پاس الیکشن سے پہلے آگئی تھیں، اب عدالت میں جمع ہوں گی تو صحیح یا غلط کا پتہ چل جائے گا۔

علی زیدی نے کہا جےآئی ٹی رپورٹس میں جن لوگوں کے نام ہیں، انہیں بھی پکڑا جائے، عدالت ہمارے ماتحت نہیں جب عدالت کہے گی رپورٹس ریلیز کردیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا شروع میں تھوڑی مشکلات ہوں گی، وزیر کی تنخواہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، تھوڑا سے مشکل وقت برداشت کرلیں آگے بہت اچھا وقت ہے، حکومتی ڈبوں میں دستاویزات بھی جعلی جمع کرائی گئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سب کی مشترکہ ذمےداری ہے کہ آبی آلودگی روکنے کے لیے کام کریں، صنعت کار ذمے داری کا احساس کریں اور کمپنیوں میں پلانٹ لگائیں۔

وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کا کہنا تھا کہ آبی آلودگی سے ہم نے میرین لائیو کو تباہ کردیا ہے، اللہ نے خوبصورت کوسٹ لائن عطا کی، جس کو ہم نے خراب کردیا، اپنی کوسٹ لائن کواب مشترکہ ذمے داری سمجھ کر واپس بہتر بنانا ہے، پاکستان میں اب بہتری آئے گی ملک اب اوپر کی جانب جائےگا۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں