کنگنا رناوت نے سونم کپور کو کھری کھری سنا دیں

کنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ کی 2 بولڈ اداکاراوں کنگنا رناوت اور سونم کپور نے ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری شروع کر دی ہے جس پربالی ووڈ کی نظریں جم گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے ہدایت کاروکاس بہل پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد سونم کپور نے اس متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیا جس پر ادکارہ کنگنا خاموش نہ رہیں۔
اداکارہ سونم کپورسے ایک تقریب کے دوران کنگنا کی جانب سے ہدایت کار پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کنگنا کی اس طرح کی بہت ساری باتیں کرتی ہیں اور ان کی اس طرح کی باتوں پر کبھی کبھی یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اداکارہ کی یہ شعلہ بیانی مجھے پسند آئی۔

جس پراداکارہ کنگنا نے سونم کے اس بیان پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سونم کویہ حق نہیں کہ وہ مجھے یا میری زندگی کے کسی بھی معاملے پربولیں۔

کنگنا نے کہا کہ سونم اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی اچھا بولنے والی اوران میں اتنی بھی اہلیت نہیں کہ وہ خود کو دوسرے فنکاروں سے متعلق اظہار خیال کرنے سے روک سکیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ایسی اداکارہ ہوں جس نے بھارت کی طرف سے متعدد بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کی ہے اور ان اجلاسوں میں مجھے نوجوانوں پر اثرانداز ہونے والی اداکارہ کے طورپرجانا جاتا ہے۔

loading...
Spread the love
  • 11
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں